Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Now Reading:

گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے آج صبح گوجرانوالہ – حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اصلاحات کی جائیں اور بہتر سڑکوں کی تعمیر اور انتظامی اقدامات سے حادثات کو کم کرنے کے پروگرام پر عمل کریں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے گوجرانوالہ کے قریب کوٹ لدھا میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا گیا ۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او گوجرانوالہ سے افسوسناک واقعہ کے بارے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم  جاری کیا ۔

Advertisement

خیال رہے کہ گوجرانوالہ – حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا میں آج صبح ایک خوفناک  حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر وین سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

زخمیوں سمیت ایک شخص کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 11 نعشوں کو سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر