
میٹرک کے امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔
چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے امتحانات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ اختتام 13 جون کو ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں 3 لاکھ 65 ہزار طلبہ شریک ہونگے، مجموعی طور پر 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، طلباء کے 253 جبکہ طالبات کے لیے 195 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ جیل میں 29 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی جائے۔
چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ نے کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل کے ساتھ داخلہ ممنوع ہوگا اور اطراف کی فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News