
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ اور یہاں بننے والے ریکارڈز پر ایک نظر
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا، 31 مئی سے راولپنڈی میں تربیتی کیمپ شروع ہوگا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 31 مئی سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی میں مصروف کرکٹرز کو ٹیم میں نام آنے کے بعد بلایا جائے گا، تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگانے کی وجہ سیریز کا وہیں شیڈولڈ ہونا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کو بیک اپ پلان کے طور پر میزبانی کے لئے رکھا جائے گا۔
دوسری جانب کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جلد وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے مڈل سیکس کاؤنٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تصدیق کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو طرفہ وائٹ بال سیریز کے لیے فوری طور پر وطن واپس جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے جلد وطن واپسی کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز 8 جون سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ سیریز گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے کیمپ میں کوویڈ پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News