Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمی کی شدت میں اضافے کا ایک اور الرٹ جاری

Now Reading:

گرمی کی شدت میں اضافے کا ایک اور الرٹ جاری
گرمی کی شدت

گرمی

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا ایک اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمایت کی جانب سے جاری کیے جانے والے الرٹ کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہریں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران موسم کی شدت میں اضافے کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 7 تا9  ڈگری زیادہ رہنےکا امکان ہے

آئندہ ہفتے پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ جنوبی و وسطی پنجاب میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری بلند رہے گا۔

گرمی کی شدت کے سبب آبی ذخائر،فصلوں اور باغات کو پانی کی ترسیل میں کمی  جبکہ توانائی کی طلب میں مزید اضافے کے بھی امکانات ہیں۔

Advertisement

پنجاب  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کوموسم میں شدت کے سبب ہنگامی حالات میں فوری امدادی کاروائیوں کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ آج پنجاب میں پارہ 44 ڈگری کو چھوئے گا جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسکے علاوہ شہر کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، رحیم یار خان میں 45  ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تربت میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر