
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاں کے پیپلزپارٹی کا غربت مٹاؤ پروگرام پورے سندھ میں پھیل رہا ہے اور آپ کے ووٹوں سے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے سکھر میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس پروگرام کو کسی صورت ختم نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے لوگ پاؤں پر کھڑے ہوئے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ کے مستقبل کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا جبکہ خواتین کی معاشی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرکےغریبوں کی جھونپڑیاں گراتے ہیں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرتے کرکے لوگوں کو نوکریوں سے نکالتے ہیں ہم ان کا مقابلہ کریں گے ۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی غریب عوام کے معاشی جمہوری اور انسانی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News