Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، نوید قمر

Now Reading:

گیس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، نوید قمر
نوید قمر

سید نوید قمر نےکہا ہے کہ گیس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر سے کراچی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل زیر بحث رہے۔

ملاقات میں ٹیکسٹائل وفد نے وفاقی وزیر سے گیس سپلائی اور پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد نے سیلس ٹیکسٹ میں رعایت کی درخواست بھی کی۔

وفد نے وفاقی وزیر تجارت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سیلس ٹیکس رعایت میں نہ صرف انڈسٹری کو فائدہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئیگی۔

سید نوید قمر نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نےمزید کہا کہ وزارت خزانہ کے ساتھ میٹنگ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل پر بات کرونگا، گیس کا مسئلہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں اضافے کی وجہ سے درپیش ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

وفد میں زکی بشیر، سی ای او گل احمد،  یعقوب احمد، چیئرمین ڈینم، و دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر