Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے وزیراعظم یو اے ای کا دورہ کریں گے

Now Reading:

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے وزیراعظم یو اے ای کا دورہ کریں گے
کوئٹہ کے دورے

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے۔

اس دوران وزیراعظم پاکستان کی جانب سے یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے ۔

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر  وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عظیم دوست شیخ زید کی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زید نے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا۔

انہون نے کہا کہ شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی اور پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے، وہ اعلی تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر  کے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں بھی تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر