Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، کوچہ رسالدار خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

Now Reading:

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، کوچہ رسالدار خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
کوچہ رسالدار خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر بڑی کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار جامع مسجد کے خودکش حملے ما ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن  اور حساس اداروں نے نواحی علاقہ پشتخرہ میں انٹلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جس میں سے ایک کی شناخت حسن شاہ ولد ارمان شاہ سکنہ گودر جمرود ضلع خیبرسے ہوئی جبکہ دوسرے  ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ حسن شاہ 3 مارچ 2022 دوران نماز جمعہ رونما ہونے والے کو چہ رسالدار جا مع مسجد کے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس میں 66نمازی شہید اور 130 نمازی زخمی ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد حسن خودکش حملہ، ٹارکٹ کلنگ سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کو مطلوب تھا۔

Advertisement

اسکے علاوہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹ ، 02 پستول اور 04 عدد ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری  کی خاطر سرچ آپریشن جاری ہے-۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر