Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنگ خان نے بیٹی سہانا خان کو پہلی فلم کے لئے کیا نصیحت کی؟

Now Reading:

کنگ خان نے بیٹی سہانا خان کو پہلی فلم کے لئے کیا نصیحت کی؟

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم دی آرچیز کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے سہانا کو نصیحت  کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان جلد اپنی نئی فلم دی آرچیز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

فلم میں سہانا خان کےعلاوہ خوشی کپور اور اگاسٹیا نندا نے بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں میہر اہوجہ، ڈوٹ، یوراج مینڈا اور ویڈانگ رائنہ بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی کہانی معروف آرچیز کامکس سے ماخوذ ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم کا ٹریلر شئیر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو اداکاری کے حوالے سے نصیحت کی ہے۔

Advertisement

 انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ 25 پیسہ روزانہ میں آرچیز ڈائجسٹ کرائے پر خرید کر پڑھتے تھے  اور اب زویا اختر کی فلم سازی میں  بڑی اسکرین پر یہ فلم دیکھنا غیرمعمولی بات ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں کام کرنے والے تمام نوجوان اداکاروں کو مستقبل میں اس خوبصورت پیشے کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

شاہ رخ خان یہ بھی کہا کہ سہانا تم کبھی بھی پریفکیٹ نہیں ہونگی مگر تم کو خود پر یقین رکھنا ہوگا، تم کو مبارک بادیں وصول نہیں کرنی ہیں بلکہ جو تاثر تم اسکرین پر چھوڑو گی وہ تمہارا اصل کام ہوگا۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی فلم دی آرچیز ڈائجسٹ 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر