Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

Now Reading:

اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک
اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 46 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ سینیچر کی رات حادثے کا شکار ہوئے جبکہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ان کو مقامی ایمرجنسی کے اہلکاروں نے بچانے کی بھرپور کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: فرش اور تولیے پر خون کے دھبے، شین وارن کی موت کا معاملہ اُلجھ گیا

Advertisement

ان کی ہلاکت پر کئی نامور کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، رات گئے ٹوئٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیپسے نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک خوفناک خبر، ہم آپ کو بہت مس کریں گے‘۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بہت غمگین ہیں، ہمارے درمیان میدان میں اور میدان کے باہر بھی بہت اچھا تعلق تھا، ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے میچز کھیلے۔

ان کا شمار جارحانہ بلے بازوں اور اچھے بولروں میں ہوتا تھا جبکہ وہ اپنی اچھی فیلڈنگ کے باعث بھی خاصی مشہور تھے۔

Advertisement

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہونے والے اینڈریو سائمنڈز نے اسکول کے دنوں میں ہی کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1993/94 میں کلب کرکٹ کھیل کر کیا تھا۔

انہوں نے انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹر کلبز کے علاوہ لنکا شائر اور سرے کی سے بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلی تھی جبکہ انہیں کاؤنٹی میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی حاصل تھا جو پچھلے ہفتے ہی بین اسٹوکس نے توڑا ہے۔

خیال رہے کہ اس واقعے کو شین وارن کے انتقال کے بعد اسپورٹس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جبکہ لوگ اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر