Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

Now Reading:

فلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج
فلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

فلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

لندن میں ہزاروں کی تعداد میں افراد فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ کرنے باہر نکل گئے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق گذشتہ روز لندن کے مغربی کنارے پر 15 ہزار کی تعداد میں افراد نے باہر نکل کر فلسطین کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Advertisement

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اسنائیپر کے ہاتھوں شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے ردعمل میں یہ احتجاج ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس احتجاج کے دوران بی بی سی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے 55 پریس جیکٹس بھی رکھی  گئیں جو اس بات کو ظاہر کرتی تھیں کہ سنہ 2000 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 55 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement

فرینڈز آف الاقصیٰ کے نام سے برطانیہ میں سرگرم  تنظیم کا کہنا تھا کہ ’لندن میں فلسطین کے لیے ہونے والے احتجاج میں 15 ہزار افراد شریک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا شیریں کو نشانہ بنانا اور جمعے کو ان کے جنازے کی بے حرمتی کرنا شرمناک عمل تھا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم آج بی بی سی سے ڈاؤننگ اسٹریٹ تک اس مطالبے کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر اس کے 74 سال سے جاری جنگی جرائم کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ 11 مئی کو جینین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھیں۔

جمعہ کو ان کی آخری رسومات کے دوران بھی اسرائیلی فورسز ان کے جنازے کے جلوس پر جارحیت سے باز نہیں آئی تھی اور جنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر