Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی کا اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

Now Reading:

شاہد آفریدی کا اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اینڈریو سائمنڈز کے دوستوں، خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

اُنہوں نے زندگی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا سے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے اس لیے ہمیں ہر دن خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کے لیے اچھی یادیں بننا چاہیے۔

سابق  کپتان نے مزید کہا کہ شین وارن اور اینڈریو سائمنڈز نے کرکٹ کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 11بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

Advertisement

46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اینڈریو سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر