Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی’

Now Reading:

‘پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی’

 پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ چنیوٹ میں کاشتکاروں کے گھروں میں گھس کر زبردستی گندم نکالنا ریاستی دہشتگردی ہے۔

حسن مرتضی نے کہا کہ جس غریب کسان نے پاکستان کی غربت چھپائی اس کے گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، کاشتکاروں کو کھاد ڈیزل اور پانی کی مشکلات کا سامنا رہا مگر کوئی ریاستی ادارہ مدد کو نہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کے حصول کے لیے کسانوں نے پولیس کے ڈنڈے لاٹھیاں اور تشدد سہا، ریاستی ادارے سرمایہ دار اور ذخیرہ اندوز عناصر پر تو ہاتھ ڈال نہیں سکے۔

حسن مرتضی  کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کارکردگی دکھانے کے لیے اب غریب کسانوں پر طاقت آزمائی کر رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ افسران ہوش کے ناخن لیں اگر کسی کسان پر گندم کے حصول کے لئے تشدد ہوا تو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر