
جام خان شورو نے کہا ہے کہ ارسا نے خود کہا پانی غائب ہو رہا ہے۔
صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پر جب پانی پہنچتا ہے تو تین روز میں پانی مل جاتا ہے، اس مرتبہ پانی تاخیر سے پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو گڈو پر پانی چھوڑا تھا، یہ پانی کہاں غائب ہورہا ہے، ارسا نے خود کہا پانی غائب ہورہا ہے، پھر ایک کمیٹی بنا دی گئی جس میں پنجاب سندھ کے نمائندے بھی ہیں۔
جام خان شورو نے کہا ہے کہ ٹیمیں گڈو پر پہنچیں، جو 60 ہزار کیوسک پہنچنا چاہیے تھا، یا پھر پانی چھوڑا نہیں جاتا ہے، وفاقی حکومت کو سوچنا چاہیے، کس طرح پانی کی شارٹیج کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا ہے کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا پانی اسٹور نہیں کیا جائے گا پھر بھی ٹی پی لنک کھول دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News