
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا دورہ کیا گیا ہے۔
President Dr. Arif Alvi offering condolences on the sad demise of the former President of the United Arab Emirates (UAE), Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan, at UAE Embassy, Islamabad. pic.twitter.com/Yk9ohpHY1s
Advertisement— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 16, 2022
اس دوران صدر مملکت نے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر شاہی خاندان، عوام اور متحدہ عرب امارات کی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر پاکستانی عوام کو دلی رنج پہنچا ہے، وہ پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سابق صدر کی وفات دونوں ممالک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
President visits UAE Embassy, condoles the death of Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan
President Dr. Arif Alvi paid a visit to the Embassy of the United Arab Emirates (UAE) and offered heartfelt condolences to the royal family, the people and the Government of UAE on the death pic.twitter.com/Up1ivgCsxd
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 16, 2022
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان اور عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔
صدر مملکت نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی پاکستان کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے تعزیتی دورے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای دونوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔
اس کے علاوہ سفیر نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News