Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے کی جھریوں سے پریشان ہیں تو آڑو کا استعمال کریں

Now Reading:

چہرے کی جھریوں سے پریشان ہیں تو آڑو کا استعمال کریں

کھٹے میٹھے ذائقے والا آڑو قدرت کے عطا کردہ ان خزانوں میں سے ایک ہے جو کہ ذائقے اور افادیت دونوں میں بے مثال ہے۔

آڑو کی غذائیت اور فوائد کی بدولت اس کو مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔

اس میں موجود فائبر جسم میں موجود زہریلے مادوں کو جسم سے نکال پھینکتا ہے، یہ زہریلے مادے گردوں پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

چمکدار جھریوں سے پاک جلد کے لئے

یہ جھریوں سے پاک چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل ہے۔

Advertisement

یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے لئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدارمیں وٹامن سی پایا جاتا ہے جوکہ ہماری جلد کی حفاظت کے لئے ضروری غذائیت ہے۔

آڑو ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔

آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کے لئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال کے ایک جزوکے طور پر کرتا ہے۔

آنکھوں کی صحت وحفاظت کے لئے

یہ آپ کی خوبصورت آنکھوں کو اس وقت اور خوبصورت بنادیتا ہے جب ان آنکھوں میں چمک بھی ہو اورنظربھی تیز ہو۔

آڑوآنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل ہے، عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کومتاثر کرتے ہیں لیکن آڑوایک ایسا پھل ہے جوآنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔

Advertisement

ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیئے قدرتی اجزاءکے طور پر گاجر کو ترجیح دی ہے لیکن ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔

آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کو بھی فعال بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر