Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈیا پاکستان کی سرحد پر ایک ساتھ 50 جوڑوں کی شادی

Now Reading:

انڈیا پاکستان کی سرحد پر ایک ساتھ 50 جوڑوں کی شادی

بھارت اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پر واقع ضلع باڑ میر میں اجتماعی شادی کا پہلا پروگرام موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

بھارتی حدود میں موجود ضلع باڑ میر کے ایک چھوٹے سے گاؤں ہرپالیہ میں 50 جوڑوں نے ایک ساتھ نکاح کیا۔

اجتماعی شادی کے اس پروگرام میں زبردست ہجوم دیکھنے کو ملا۔

ساتھ ہی عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نئے شادی شدہ جوڑوں کو نیک خواہشات دینے کے لیے پہنچی۔

اس اجتماعی شادی کی تیاریاں گزشتہ ماہ سے جاری تھیں جو بالآخر اتوار کو اپنے اختتام کو پہنچیں۔

Advertisement

قاضی سید نور اللہ شاہ بخاری نے تقریب میں 50 جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔ اس پروگرام میں آس پاس کے چالیس دیہاتوں سے دولہے بارات کے ساتھ پہنچے، دلہنیں بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچیں۔

ہرپالیہ کے رہائشی جان محمد باڑ میر کے پی جی کالج میں سال اول کے بالب علم ہیں۔

اتوار کو جان محمد کی شادی سکینہ بانو سے ہوئی۔ دولہا جان محمد کے مطابق اس علاقے کے مسلمانوں میں اجتماعی شادی کی یہ پہلی تقریب ہے۔

جان محمد کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ان کی شادی اس تقریب میں ہوئی۔

جان محمد کے ساتھ ساتھ شادی کے لیے آنے والے ہر جوڑے نے خوشی کا اظہار کیا۔

عوامی نمائندے سچو خان ​​نے گاؤں میں اس اجتماعی شادی کے انعقاد کا منصوبہ بنایا تھا۔

Advertisement

ان ​​کے مطابق آج کل لوگ شادیوں میں بہت زیادہ دکھاوا کرتے ہیں اور ان میں بے تحاشہ اخراجات ہوتے ہیں ، جس کی وجہ سے متوسط ​​اور غریب طبقے کے لوگوں کو قرضہ لے کر مجبوراً دکھاوا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گاؤں کے لوگوں کے سامنے سادگی سے کچھ الگ کرنے کی بات کہی۔

گاؤں والوں نے بھی ان کی بات مانی اور اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اجتماعی شادی کا یہ پروگرام طے پایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر