Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا سورج گرہن دیکھنے سے آپ اندھے ہوسکتے ہیں ؟

Now Reading:

کیا سورج گرہن دیکھنے سے آپ اندھے ہوسکتے ہیں ؟
سورج گرہن

سورج گرہن کو فلٹر والے چشمے سے ہی دیکھیں ورنہ آپ ہمیشہ کے لیے اندھے ہو سکتے ہیں

سورج گرہن کے دوران آنکھیں خراب ہوجانے کے چانسز بڑھ  جاتے ہیں کیونکہ سورج زیادہ تر چُھپا ہوا ہوتا ہے اور اس کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے. مدافعتی نظام جس میں پلکیں‌ جھپکنا یا  پتلیوں ‌ کا  سکڑنا  ‌ ایک نارمل دن  کی طرح   ہی ہوتا ہے ۔

سائنس کے مطابق جب سورج کی سطح کا 99 فیصد  چھپ جاتا ہے ، تو 1 فیصد  رہ جانے والا  ریٹنا  کے خلیوں کو نقصان پہنچانے کے لئے  کافی  ہوتا ہے۔ جیسے ہی  یہ  روشنی  اور  تابکاری آنکھ میں آتی ہے ،  ریٹنا  کے  ٹشو جھلس جاتے  ہیں۔  ریٹنا میں درد کے رسیپٹر نہیں ہوتے ،   لہذا  آنکھوں  کو  رکنے  کا  انتباہ کرنے  کا  کوئی طریقہ نہیں  ہے۔

اس سارے عمل کو  سولر ریٹینا پیتھی کہتے  ہیں۔  سولر  ریٹینا پیتھی میں‌ روشنی کو محسوس کرنے  والے خلئے  میں‌ سے  ایسے کیمیکل  نکلتے  ہیں جو  ریٹینا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔  چونکہ  یہ عمل  تکلیف دہ نہیں‌ اس لئے     نظر خراب  ہونے  کا  احساس نہیں  ہوتا۔

Advertisement

میڈیکل جرنلز   کیس رپورٹس  کے مطابق اگر نشے کے شکار لوگوں‌ نے سورج کو دیر تک دیکھنے کی کوشش کی تو ان کی آنکھوں‌ کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سورج کی پوجا کرنے والے افراد بھی اس بیماری کے  شکاروں میں‌ شامل ہیں۔ 1988 میں‌ ایک اٹالین آنکھوں‌ کے ماہر ڈاکٹر نے سورج کو دیکھنے والی رسم کے بعد 66 افراد کی آنکھوں‌ کا علاج کیا جن کو نقصان پہنچا تھا۔ اس بات سے مریضوں کو یہ سبق ملتا ہے کہ جس کو بھی سورج کی عبادت کرنی ہو تو آنکھیں‌ بند کرکے کرے یا سورج کو دیکھے بغیر کرلے۔

 تاریخ‌ میں‌ گزرے ہوئے ان گنت لوگوں‌ کی غلطیوں‌ سے سیکھے ہوئے سبق،  1612 میں‌ تھامس ہیریٹ نے لکھا کہ سورج کو دیکھنے کے بعد ایک گھنٹے تک ان کی نظر دھندلی رہی۔ آکسفورڈ کے ایسٹرانامسٹ جان گریوز نے کہا کہ سورج کے مشاہدے کے بعد کافی دیر تک ان کو آنکھوں‌ میں‌ کالے کووں کا جھرمٹ دکھائی دیتا تھا۔ سر آئزک نیوٹن نے آئینے میں‌ سورج کو دیکھنے کی کوشش کی اور خود کو تین دن کے لئے اندھا کرلیا تھا۔

Advertisement

 

1999 میں‌ سورج گرہن ہونے کے بعد 45 مریض یو کے میں‌ آنکھوں‌ کا علاج کرنے پہنچے۔ ان میں‌ سے پانچ افراد کے ریٹینا میں‌ باقاعدہ ڈیمیج دیکھا گیا۔ ان میں‌ سے بیس مریضوں کی آنکھوں‌ میں‌ تکلیف تھی اور بارہ افراد کی نظر درست ہونے میں‌ سات ماہ لگ گئے۔ زیادہ تر لوگ پورے اندھے نہیں‌ ہوجاتے لیکن یہ ممکن ہے۔ زیادہ تر نقصان ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن کچھ مستقل بھی ہوسکتا ہے اس لئے احتیاط ضروری ہے۔ 1995 میں‌ ایک اسٹڈی میں‌ 58 لوگوں‌ کو فالو کیا گیا جنہوں‌ نے 1976 میں ترکی میں‌ سورج گرہن دیکھا تھا۔ ان میں‌ سے کچھ مریضوں‌ کی آنکھیں ٹھیک ہوتے ہوتے 15 سال لگ گئے۔

فلکیات کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ سورج گرہن کو محفوظ طریقے سے دیکھنے کے طریقے موجود ہیں۔ ناسا سے منظور شدہ چاند گرہن کے شیشوں کا جوڑا ریٹنا   خراب کرنے سے  روک  سکتا   ہے  ، لیکن دھوپ یا کسی بھی طرح  کے عام  سن گلاسس نہیں کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر