
باتھ روم میں ایسا واقعہ پیش آیا جس سے صدر اپنی یاد داشت کھو بیٹھے
باتھ روم میں پھسلے، سر ٹکرایا اور برازیلی صدر جیئر بولسونارو سب بھول گئے ۔
چونسٹھ سالہ صدر نے کہا کہ باتھ روم میں گرنے سے یادداشت کھو بیٹھا تھا، اس کے دوسرے روز، میں بہت سی چیزوں کو دوبارہ یاد کر سکا اور اب میں اچھا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں نے گزشتہ روز کیا کیا تھا. انہوں نے بتایا کہ وہ خطرناک طرح پھسل کر پیٹھ کے بل گرے لیکن اب وہ احتیاط کریں گے. واقعہ پیر کی رات ان کی سرکاری رہائش گاہ میں پیش آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گيا اور رات بھر نگرانی کے بعد منگل کو ڈسچارج کردیا گیا۔ سیٹی اسکین سے دماغ میں کوئی بے ضابطگی کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اب وہ ٹھیک ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس صدارتی انتخابات مہم کے دوران ان پر چاقو سے حملہ ہوا تھا جس سے پیٹ میں کئی زخم آئے اور وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی چار بار سرجری ہوچکی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ہی انہوں نے اپنے جلد کے کینسر کے ٹیسٹ وغیرہ سے بھی آگاہ کیا تھا۔
صدر بولسونارو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عیسائیوں کی مقدس کتاب بائبل کے بعض اقتاباسات پوسٹ کیے جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے۔
”اگر وہ گرگئے تو کوئی بھی اپنے ساتھی کو اٹھا لے گا۔ لیکن افسوس تو اس پر ہے جوگرتے وقت تن تنہا ہو، کیوں کہ اس کی مدد کے لیے کوئی نہیں ہوتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News