Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی میں پاکستان مخالف ٹرینڈز سے پاکستانی کمیونٹی پریشانی کا شکار

Now Reading:

ترکی میں پاکستان مخالف ٹرینڈز سے پاکستانی کمیونٹی پریشانی کا شکار
ترکی میں پاکستان مخالف ٹرینڈز سے پاکستانی کمیونٹی پریشانی کا شکار

ترکی میں پاکستان مخالف سوشل میڈیا ٹرینڈ کی وجہ سے استنبول میں مقیم پاکستانی کمیونٹی شدید دباؤکا شکارہوگئی ہے۔

بول نیوزکے مطابق ترکی میں پاکستان اورافغان تارکین وطن کی جانب سے مبینہ طورپرترک خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے کا معاملہ طول پکڑگیا ہے۔

اس معاملے کےتناظرمیں سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف ٹرینڈزوائرل ہوگئے ہیں، جب کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں ان سوشل میڈیا ٹرینڈز کی بنیاد پرانتخابی مہم شروع کردیں ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستان مخالف سوشل میڈیا ٹرینڈ کی آڑ میں پاکستان مخالف قوتیں بھی سرگرم ہوگئیں ہیں۔

استنبول پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پرترکی کے باہرسے پاکستان مخالف سوشل میڈیا ٹرینڈ کووائرل کرنے کا دعوٰی بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ تعلقات میں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پیدا کرنے میں BOTs کے استعمال کے بھی شواہد ملے ہیں جب کہ ترکی میں رہائش پذیرغیرقانونی تارکین وطن کی مجرمانہ غفلت اورحرکت نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں کشیدگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ترک عوام میں اپنی ہم وطن خواتین کی نازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پرشیئر کرنے سے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ استنبول میں ترک خواتین کی قابل اعتراض طریقے سے ویڈیو بنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر Get Out Pakistan  کا ٹرینڈ وائرل ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر