 
                                                                              آلو بخارہ لوگ شوق سے کھاتے ہیں اور جو لوگ نہیں کھاتے انہیں اس بہترین پھل کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنانا چاہئیے کیونکہ اس کے ڈھیروں فوائد ہیں۔
آلو بخارے میں کثیر تعداد میں وٹامن پائے جاتے ہیں لیکن خاص طور پر یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
آلو بخارا جلد اور چہرے کی شادابی کے لئے مفید ہے خاص طور پر خواتین کے لیے کیونکہ انہیں اپنی جلد کے کافی مسائل رہتے ہیں۔

آلو بخارے کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ یہ ایک قبض کشا پھل ہے۔
اس کے علاوہ آلوچے کی تاثیر سرد ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدے کی تیزابیت دُور کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے۔
یہ پھل جگر کی گرمی اور ہاتھ پاؤں کی جلن بھی ختم کرتا ہے ،آلو بخارا حاملہ خواتین کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ یہ مزاج کا چڑچڑا پن دُور کرنے میں انتہائی مددگار ہوتا ہے۔
آلو بخارا پوٹاشیم، فلورین، کیلشیم، فاسفورس، امینو ایسڈ اور گلوکوز کی وجہ سے صحت بخش اور جسم کے لیے بہت مفید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 