Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارسلان تاج کا میٹرک کا پرچہ آؤٹ ہونے پر اظہار تشویش

Now Reading:

ارسلان تاج کا میٹرک کا پرچہ آؤٹ ہونے پر اظہار تشویش
ارسلان تاج

ارسلان تاج نے میٹرک کا پرچہ آؤٹ ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے میٹرک کا پرچہ آؤٹ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحان سے بیس منٹ قبل پرچہ آؤٹ ہونا محکمہ تعلیم پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسرے روز پرچہ آؤٹ ہوا ہے، میٹرک بورڈ اور محکمہ تعلیم سورہا ہے، سندھ حکومت کے ناقص سسٹم کی وجہ سے پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

ارسلان تاج نے کہا ہے کہ سندھ کے طلباء کا مستقبل نالائق حکومت کے ہاتھوں میں ہے، پیپلز پارٹی سندھ کے تعلیمی نظام کو مزید تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کروائے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ نے کہا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر