Advertisement
Advertisement
Advertisement

الائچی کھانے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

Now Reading:

الائچی کھانے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں
آلائچی

چھوٹی الائچی یا سبز الائچی گھروں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور یہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائی جاتی، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

چھوٹی سی الائچی بڑے بڑے فائدے رکھتی ہے جن میں سے چند ایک درج زیل ہیں۔

کھانے کے بعد سونف اور الائچی کے ہم وزن مرکب کا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حد مددگار ہے ۔

موٹاپے اور پیٹ بڑھنے میں فائدہ مند ہے،  یہ تیزابیت کو ختم کرتی ہے ۔ خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے۔

بدہضمی سے ہونیوالی گیس اور سردرد کیلئے سبر چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

Advertisement

الائچی کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق پلانا بے حد مفید ہے ۔

اگر آپ کے سانس کی بدبو ہزار کوشش کے باوجو د بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں یہ اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی حامل ہے اور اس کی تیز خوشبو منہ کی بدبو دور کردیتی ہے ۔

یہ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے اور منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہوتی ہے۔

سبز الائچی کا سفوف آدھی چمچ صبح نہار منہ مسلسل استعمال کرنے سے پسینے کی بدبو کو خوشبو میں بدل دیتی ہے۔

Advertisement

الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ، زکام، کھانسی ، دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے جبکہ بلغم کو باہر نکالنے کیلئے بھی انتہائی مددگار ہے۔

اس کے آدھی چمچ پاؤڈر کو دن میں دو تین بار کھانے سے ڈیپریشن اور دیگر دماغی و نفسیاتی امراض میں فائدہ ملتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر