
اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے نا صرف کپڑے جلدی خراب ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی مخصوص چمک بھی ختم ہو جاتی ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسے کارآمد مشورے دے رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں۔
واشنگ مشین میں دیا گیا ڈرائیر ایک وقت میں سب کپڑوں کو ایک ہی طرح خشک کرے گا اس لئے کپڑوں کو ان کی نوعیت کے حساب سے سکھائیں۔
اونی کپڑوں کو مشین کے بجائے کھلی ہوا میں بغیر لٹکائے سکھائیں تاکہ ان کی ساخت برقرار رہے۔
زیادہ درجہ حرارت پر دھلائی کپڑوں کے تانے بانے اور رنگت کوکمزور کردیتی ہے۔ صرف موٹے کپڑے جیسے تولیہ، کمبل یا بیڈ شیٹ کو زیادہ درجہ حرارت پر دھویا جاسکتا ہے۔
ایک اور بات جو یہاں سب سے ضروری ہے کہ مسلسل کپڑے دھونے سے مشین بھی گندی ہوجاتی ہے اور کپڑوں پر سفید دھبے چھوڑنے لگتی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے مہینے میں ایک بار مشین میں پانی بھر کے ایک چمچ سرف اور چار کپ سرکہ ڈال کر مشین چلائیں۔
اس آسان طریقے سے ناصرف مشین اندر سے صاف ہوجائے گی بلکہ کپڑے بھی اچھے دھلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News