 
                                                                              کہا جاتا ہے کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، یہ کہاوت عالمی کرکٹ کے نامور بلے بازوں کی پرفارمنس پر بھی پورا اترتی ہے۔
ذیل میں ایسے کھلاڑیوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں جن کا شمار عالمی کرکٹ اور اپنی ٹیم میں بہترین بیٹسمینوں میں شمار ہوتا تھا، مگر شادی کے بعد ان کے بلے سے رنز آنا بند ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک غیر ملکی میڈیا نے اپنے اکاؤنٹ پر عالمی کرکٹ کے کچھ بیٹسمینوں کا شادی سے پہلے اور شادی کے بعد ان کی بیٹنگ پرفارمنس کا دلچسپ ریکارڈ پیش کیا ہے۔
This stats 😂😂 pic.twitter.com/EyqMYUmXZA
Advertisement— RVCJ Media (@RVCJ_FB) May 18, 2022
اس شماریاتی جائزے میں پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے بیٹسمین شامل ہیں۔
جائزے میں بھارتی سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ایسے بیٹسمین ہیں جن کے لئے شادی کا لڈو خوش ذائقہ اور خوش قسمت ثابت ہوا۔
نوجوت سنگھ سدھو کی شادی سے پہلے بیٹنگ ایوریج 13.00 تھی، جو حیران کن طور پر شادی کے بعد 43.32 تک جا پہنچی۔
شریک حیات کے آنے سے قبل ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ اوسط 48.20 تھی، جو نئی زندگی شروع کرنے کے بعد 54.92 پر جا پہنچی۔
پاکستان کے سابق اوپنر اور موجودہ پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ کی شادی کا لڈو کھانے سے قبل کیئریر اوسط 32.28 تھی جو لڈو کھانے کے بعد تنزلی کا شکار ہو کر 31.62 پر پہنچ گئی۔
اسی طرح آسٹریلیا کے مشہور سابق اوپنر شین واٹسن کی بیٹنگ اوسط 39.43 تھی لیکن جوں ہی ان کی زندگی میں نیا ہمسفر داخل ہوا ان کی بیٹنگ اوسط 33.52 پر جا کر رکی۔
بھارت کے مشہور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی اس غیرملکی میڈیا کے دلچسپ شماریاتی جائزے کی فہرست میں شامل ہیں۔
ایم ایس دھونی نے اپنے بلے سے بالرز کو تگنی کا ناچ نچایا اور 42.59 کی اوسط پر کھیل رہے تھے مگر جونہی شادی کے بندھن میں بندھے تو بالرز نے سکھ کا سانس لیا اور ان کی بیٹنگ اوسط 34.47 پر چلی گئی۔
عالمی کرکٹ کے اُفق پر 360 پلئیر کے نام سے مشہور اے بی ڈی وئلئیرز کی بیٹنگ اوسط پر شادی کے لڈو کے اثرات کچھ کم نظر آئے وہ شادی سے پہلے 50.50 کی اوسط پر کھڑے تھے مگر جیون ساتھی کے آنے کے بعد 50.29 پر پہنچے۔
جنوبی افریقہ کے ایک اور نامور بلے باز فاف ڈوپلیسی اس لڈو کے اثرات سے کچھ زیادہ ہی متاثر نظر آئے ، اپنی زندگی کے اہم فیصلے سے قبل وہ 58.50 کی اوسط سے رنز بنا رہے تھے، مگر اس ایک فیصلے کے بعد ان کی اوسط گراوٹ کا شکار ہو کر 35.38 تک جا گری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 