Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم نے فیصلہ کرلیا ہےکہ انہیں حقیقی آزادی چاہیے، فیصل جاوید

Now Reading:

قوم نے فیصلہ کرلیا ہےکہ انہیں حقیقی آزادی چاہیے، فیصل جاوید

فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہیں حقیقی آزادی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ قوم نےفیصلہ کرلیا ہےکہ انہیں حقیقی آزادی چاہیے، سب آزادی مارچ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن وقت آ گیا ہےکل ملتان جلسے میں حقیقی آزادی مہم کے لیڈر عمران خان اسلام آباد کی جانب تاریخی مارچ کی تاریخ دیں گے۔

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا مطالبہ ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں۔

اپنے ایک اور پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ آزادی مارچ کی تیاریاں ماشاءاللہ عروج پر ہیں،کپتان کی کال کا انتظار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ کل ملتان جلسے میں عمران خان آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، انشاء اللہ۔

Advertisement

دوسری جانب ملتان میں ٹریفک پولیس نے کل پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

مظفرگڑھ ، ڈی جی خان، شجاع آباد ، جلال پور سے آنے والے شرکاء کائیاں پور سے بہاولپور بائی پاس چوک پہنچیں گے، بی سی جی چوک اورچونگی نمبر 14 سے ہوتے ہوئے حافظ جمال روڈ پر گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

Advertisement

ہاولپور، لودھراں، بستی ملوک، لاڑ سے آنے والے شرکاء بہاولپور بائی پاس چوک، بی سی جی چوک اورچونگی نمبر 14 معصوم شاہ روڈ پر گاڑیاں پارک کر سکیں گے، وہاڑی، مخدوم رشید سے آنے والے شرکاء چوک قذافی، معصوم شاہ روڈ پر علی چوک سے بسم اللہ چوک اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

خانیوال سے آنے والے شرکاء، چوک قذافی ، عید گاہ چوک سے افشار چوک پر سیف سٹی کی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے، بند بوسن، ہیڈ محمد والا سے بوسن روڈ بائی پاس کی طرف شرکاء 9 نمبر چونگی، عید گاہ چوک سے ہوتے ہوئے سیف سٹی کی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔

سٹی ایریا سے شرکت کرنے والے شرکاء کے لیے حسین آگاہی روڈ سے ملحقہ گرؤانڈ میں گاڑیاں پارک کر کے جلسہ میں شرکت کر سکیں گے، جلسہ میں شرکت کرنے والے  شرکاء اپنی گاڑیاں پارکنگ ایریا مین پارک کر کے پیدل شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر