
بہتر بینائی کے لئے جہاں اچھی غذا اہمیت رکھتی وہی اسے متاثر کرنے والے عوامل سے بھی گریز ضروری ہے جن میں رات دیرتک جاگنا اور اسکرین کازیادہ استعمال شامل ہے۔
بڑھتی عمر کےاثرات سب سے بصارت پر اثر انداز ہوتے ہیں یہی وجہ ڈاکٹر حضرات عمر بڑھنے کے ساتھ سالانہ معائنہ کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ کسی بھی مسئلے سے قبل اس کا حل تلاش کرلیا جائے۔ تاہم کچھ علامات ایسی ہیں جوبینائی کی سنگین حالت یا مسئلے کی نشاندہی کرتی ہیں یہاں پر ایسی ہی چند علامات کا ذکر کیاجارہا ہے۔
چمک یا فلوٹرزکااضافہ
فلوٹرز ایسی کالے نقطے، جالے یا دھندلی لکیریں ہیں جو آپ کی آنکھ کی سامنے ظاہر ہوتی ہیں خاص کر اس وقت جب آپ کسی سفید دیوار یا نیلے آسمان کی جانب دیکھتے ہیں۔ یہ بالغوں میں عام ہیں۔
جانز ہاپکنز میڈیسن کے ولمرآئی انسٹی ٹیوٹ میں ماہرامراض چشم کے انسٹرکٹرلوراڈی میگلیو او ڈی کا کہنا ہے کہ یہ فلوٹرززیادہ تر بے ضرر ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں اچانک اضافہ ریٹنا یعنی آنکھ کے پردے کا کمزور ہوکر الگ ہونے کی پہلی علامات ہوسکتی ہے۔
یہ ایک ہنگامی صورتحال ہوتی ہے جس میں ٹشو کی ایک پتلی تہہ (ریٹنا) آنکھ کے پچھلے حصے سے اپنی پوزیشن سے ہٹ جاتی ہے۔ ایسی صورت میں سیاہ نقطوں کا ایک گچھا، روشنی کی چمک یا پردہ نیچے آجاتا ہے اور آپ کی آنکھ کے سامنے نظر آنے لگتا ہے۔
ایسی حالت میں فوری کسی ماہر امراض چشم سے رابطہ کرنا ضروری ہے تاکہ بینائی کو بچایا جاسکے۔
اچانک دھندلا پن یا مبہم بصارت
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے اورخاص کر ایک آنکھ میں بصارت دھندلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے یہ بیماری میکولر کے انحطاط یا کمزوری کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب میکولر کو عمر بڑھنے کی وجہ سے نقصان ہونے لگتا ہے یہ آنکھ کا وہ حصہ ہے جو سامنے کی یعنی سیدھی جانب والی بینائی کو کنٹرول کرتا ہے۔
یہ بیماری زیادہ تر صرف ایک آنکھ کو متاثر کرتی ہے اسی لئے لوگوں کی اکثریت اسے پہچان نہیں پاتی کیونکہ دوسری آنکھ کی بینائی اسے کور کر لیتی ہے۔
دوسری صورت میں اس کی وجہ موتیا، ذیابیطس، فالج یا دماغی رسولی بھی ہوسکتی ہے۔ اسے نظر نہیں کرنا چاہئے۔
چیزوں کا لہراتا ہوا نظر آنا
اگر سیدھی چیزیں اچانک اپنی اصلی حالت کے بجائے لہراتی ہوئی نظر آنے لگے تویہ میکولر کی کمزوری کی زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر گھر کے دروازے اور دیوار پر لگے فریم جسے سیدھا ہونا چاہئے لیکن یہ ایک آنکھ سے جھکے ہوئے دکھائی دینے لگے تو ایسی صورتحال میں کسی ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں تاکہ اس کا علاج کیا جاسکے۔
دوہری بصارت یا بھینگا پن
اگر آپ ہر تصویرکو ایک ساتھ دو یا ایک دوسرے کے اوپر دیکھتے ہیں تو اسے دوہری بصارت کہتے ہیں، اس کے لئے پہلی بات جو ڈاکٹر کو آپ سے معلوم کرنی چاہئے کہ آیا دوہری بینائی دونوں آنکھوں میں ہے یا صرف ایک آنکھ میں اس کےلئے آپ ایک آنکھ کو بند کر کے نوٹ کر سکتے ہیں۔
ایک آنکھ سے دوہرا دیکھنے کو مونو کولر ڈپلوپیا کہتے ہیں، یہ نمی سے محروم آنکھ کے عارضہ، موتیا کے ابتدائی مراحل یا عمر بڑھنے کے سبب آنکھ میں آنے والی تبدیلی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
دونوں آنکھوں کے دوہری بینائی کو بائنو کولر ڈپلوپیا کہا جاتا ہے یہ زیادہ سنگین صورتحال ہے کیونکہ یہ فالج، دماغی رسولی یا بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر یا ذیابیطس کی نشاندہی کرتی ہے اسی لئے وقت ضائع کیے بغیر معالج سے رابطہ ضروری ہے۔
آنکھ کی سرخی یا سوجن
بہت سے معاملات میں آنکھ کی سرخی اور سوجن آشوب چشم یا آنکھ میں نمی کی کمی کی وجہ جنم لینے لگتی ہیں جس کو آسان سے علاج کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر یہ مستقل رہے اور سرخی اور سوجن بہت زیادہ ہوتو یہ کسی سنگین صورتحال کی جانب اشارہ کرتی ہے لہذا اسے چیک کروانا نہایت ضروری ہے۔
آنکھ میں اچانک درد ہونا
آنکھ میں اچانک درد اندرونی جانب خون بہنے، کارنیا پر چوٹ لگنے یا خراش آنے یا خشک آنکھ کی وجہ سے ہوسکتا ہے اگر اس کے ساتھ جلن بھی ہوتویہ کسی شنگلز نامی انفیکشن کی ابتدائی علامات کوضاہر کرتا ہے یہ ایک وائرل انفیکشن ہے جو درد اور خارش کا سبب بنتا ہے۔
تاہم آنکھ میں اچانک درد کی سب سے بڑی وجہ گلوکوما ہے یہ آنکھ میں دباؤ بڑھنے کی وجہ ایک سنگین صورتحال کو واضح کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر گلوکوما کی کوئی واضح علامت نہیں ہوتی۔ لیکن اس کی ایک قسم ایسی ہے جسے ایکیوٹ اینگل گلوکوما کہا جاتا ہے، اس میں آپ کی آنکھ کے پیچھے سردرد یا دباؤ کی طرح محسوس ہوتا ہے یہاں تک کہ آپ کو متلی بھی ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی روشنی کی جانب دیکھنے پر قوس قزاح بھی دکھائی دینے لگتی ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بینائی کی کمی کا سبب بن سکتی ہے اس لئے ایسی صورت میں فوری معالج سے رابطہ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News