Advertisement
Advertisement
Advertisement

لنگڑی حکومت کی ایک ٹانگ کٹ گئی ہے، زلفی بخاری

Now Reading:

لنگڑی حکومت کی ایک ٹانگ کٹ گئی ہے، زلفی بخاری
زلفی بخاری

رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ لنگڑی حکومت کی ایک ٹانگ کٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویمن ورکرز ونگ کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ونگز میں انصاف نہیں ہوتا تھا، نظریہ پر جو لوگ کام کرتے تھے وہ پیچھے رہ جاتے تھے اور جو لوگ ممبران اسمبلی کے قریب ہوں وہ آگے نکل جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو خواتین نظریہ کے ساتھ ہیں ان کو موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 25 لوٹو کو پنجاب اسمبلی سے ڈس کوالیفائی کیا گیا، یہ کوئی سازش نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے کل کہا کہ امریکہ پاکستان کو سزا نہ دے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں الیکشن کرائیں، شہباز شریف کہتے ہیں عزت آنے جانے والی چیز ہے اور مریم سبسٹیٹوٹ کی طرح پھر رہی ہے۔

اس کے علاوہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر عمران خان سچے ثابت ہوئے، عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے لوٹوں نے منڈی میں کشمیر بیچا۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ نا اہل ہوگئے اور عبرت کا نشانہ بنے، لوٹا کریسی کر کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت گرائی، کچھ خواتین نے بھی اپنا ضمیر بیچا اور عبرت بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم واحد مسلم ملک ہیں جو اسلام کے نام پر بنا، حق اور سچ کی جنگ میں سب سے بڑا کردار ہماری خواتین کا ہے، سب سے زیادہ نوجوان خواتین پاکستان میں ہیں، عمران خان پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ کیا امریکہ پاکستان میں سازش کے تحت رجیم چینج کرتا رہے گا؟ ساری عوام اس امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے نکل پڑی ہے، ملتان کے خطاب میں آج اسلام آباد مارچ کا فیصلہ ہوگا۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر