Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عباس کی گیند پر سمر سیٹ کے کپتان عجیب انداز میں آؤٹ

Now Reading:

محمد عباس کی گیند پر سمر سیٹ کے کپتان عجیب انداز میں آؤٹ

کاؤنٹی چمپئین شپ کے ایک میچ میں محمد عباس کی گیند پر سمر سیٹ کے کپتان ٹام ایبل عجیب انداز میں آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
سسیکس کے لیے چیتشور پجارا کے ڈبل سنچری سے لے کر لنکاشائر کے لیے پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی کے شاندار اسپیل تک، جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ نے اب تک کچھ یادگار لمحات دیکھے ہیں۔

تاہم، ہیمپشائر اور سمرسیٹ کے درمیان جاری ڈویژن ون گیم کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ کاؤنٹی چمپئین شپ کی انتظامیہ نے اس بولڈ کی ویڈیو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شئیر بھی کی۔

پہلی اننگز کے 25 ویں اوور میں ہیمپشائر کے تیز گیند باز محمد عباس نے آف اسٹمپ کے بالکل باہر ایک لینتھ گیند کی جس کا سمرسیٹ کے کپتان ٹام ایبل نے خوب دفاع کیا۔

لیکن گیند ہوا میں اچھل کر اسٹمپ کی جانب جانے لگی، یہ دیکھ کر ٹام ایبل نے اپنے پاؤں سے اسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو گئے ، اور گیند وکٹوں پر جا لگی۔

Advertisement

کاؤنٹی چیمپئن شپ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس عجیب و غریب آؤٹ کی ویڈیو شئیر کی اور اس کا عنوان دیا کہ ، کیا آپ اس پر یقین کر سکتے ہیں؟! ٹام ایبل خوف کے عالم میں دیکھ رہے ہیں جب گیند اس کے اسٹمپ میں ٹکرا رہی ہے.

ٹاونٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرنے کے بعد، سمرسیٹ نے میتھیو رینشا اور ٹام لیممونبی کے ساتھ محتاط آغاز کیا۔

تاہم، 17 ویں اوور میں 16 رنز پر لیمونبی کے آؤٹ ہونے پر سمرسیٹ کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کو تباہ کر دیا۔

میزبان ٹیم جلد ہی پانچ وکٹوں پر 94 رنز پر سمٹ گئی تھی اس سے پہلے کہ کریگ اوورٹن کی 44 رنز کی اننگز نے انہیں 211 کے مجموعی اسکور تک پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر