Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم خوشگوار

Now Reading:

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم خوشگوار
موسم

موسم

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سویرے سے ہی شہر کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ دن بھرمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمییات نے مزید بتایا کہ آج شام میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے البتہ سمندری ہوائیں بحال ہونے اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امکان ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے رواں سال ملک بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سال ملک کے بیشتر حصوں اور شمالی حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالانہ 22 ویں جنوبی ایشیائی موسمیاتی آؤٹ لک فورم کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چار ماہ کے موسم گرما کے مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ شمال، گلگت بلتستان، شمال مغربی خیبرپختونخوا میں مون سون کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں برف پگھلنے میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں علاقے میں سیلاب اور گلاف کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب اور تیز بارشوں سے لوگوں کی زندگیوں اور معاش کے ساتھ ساتھ عوامی انفراسٹرکچر کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر