Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، نفیسہ شاہ

Now Reading:

سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔

عمران خان کے بیان کی مذمت اور ان سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی مریم نواز کے خلاف الفاظ انتہائی قابل مذمت اور باعث شرم ہیں۔

 نفیسہ شاہ نے کہا کہ چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ماؤں بہنوں پر ذاتی حملے کرکے انہیں سیاست میں گھسیٹنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، عمران خان فوری طور پر استعمال کئے الفاظ واپس لیں اور خواتین سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ   ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کے دعویدار بتائیں کہ کیا ریاست مدینہ میں خواتین کے ساتھ ایسا سلوک رکھا جاتا تھا؟ سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا اور ذاتی حملے کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  معاشرے میں ہر جگہ خواتین کو آسان نشانہ سمجھنے کی سوچ اب ختم ہوجانی چاہئے۔

Advertisement

نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ملک کی تمام خواتین کو عمران خان کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر