
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک میں’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر کونیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔
حدیقہ کیانی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کیا گیا۔
نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگے اشتہار میں حدیقہ کو’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جبکہ حدیقہ کیانی بھی اس عالمی مہم کا حصہ ہیں اس ہی لئے ان کی تصویر کو نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔
اس حوالے سے حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں اپنی تصویر شیئر کی۔ جس پر گلوکارہ کے مداح انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News