Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرفراز احمد کی 35 ویں سالگرہ، کھلاڑیوں کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

Now Reading:

سرفراز احمد کی 35 ویں سالگرہ، کھلاڑیوں کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا
سرفراز احمد کی 35 ویں سالگرہ، کھلاڑیوں کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

سرفراز احمد کی 35 ویں سالگرہ، کھلاڑیوں کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد آج 35 برس کے ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد آج اپنی 35 ویں سالگرہ منارہے ہیں جبکہ اس موقع پر سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرنے کا تانتا بندھ گیا ہے۔

سابق کپتان راشد لطیف اور سابق اسپنر سعید اجمل نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہیں جبکہ سعید اجمل کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ سالگرہ مبارک ہو سرفراز بھائی، اللہ آپ کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں دیگر کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہیں، فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ’سالگرہ مبارک میرے کپتان‘۔

آل راؤنڈر عثمان قادر نے کہا کہ ’سالگرہ مبارک بھائی آپ کا دن اچھا گزرے‘۔ اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو سیفی بھائی، کپتان آپ بہترین ہیں! ہمیشہ خوش رہیں اور آباد رہیں‘ جبکہ انہوں نے آخر میں محبت کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ سالگرہ مبارک ہو کپتان، آپ کا دن اچھا گزرے جبکہ جارحانہ بلے باز آصف علی نے بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے سرفراز کی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا۔

Advertisement

اس موقع پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کپتان، اپنے خاص دن کو ٹھنڈی کوک اور فرائز کے ساتھ انجوائے کریں‘۔

فہیم اشرف کے ٹوئٹ پر سابق کپتان بھی ہنس پڑے اور کہا کہ ’رانا جی بہت ضروری ہے وہ، شکریہ‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کا شمار قومی ٹیم کے بہترین وکٹ کیپر اور کامیاب کپتان میں ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 227 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 5 سنچریوں اور 32 نصف سنچریوں کی بدولت 5 ہزار 790 رنز اسکور کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر