ارسلان تاج نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینئر صحافیوں کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔
ارسلان تاج نےکہا کہ پی پی و بلاول آزادی اظہار رائے کے جعلی چیمپئین بنتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر مقدمات قائم کر کے ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف عزیر بلوچ کو بری کروایا جا رہا ہے دوسری جانب عزت دار شہریوں پر پرچے بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حق و سچ بات کرنے والوں کا منہ اس طرح بند نہیں کروایا جا سکتا، جنہوں نے کھلے عام ملک سے غداری کی وہ وفاقی کبینہ کا حصہ ہیں۔
ارسلان تاج نے یہ بھی کہا کہ اداروں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والے وزیر بن گئے۔ ارسلان تاج
ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، اعلیٰ عدالت سینئر صحافی و ٹی آج اینکرز کے خلاف مقدمات کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ صحافیوں کے خلاف شکایت پرایف آئی اے صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
