
تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان نے حقیقی آزادی کیلئے پکارا ہے، ہم پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دینگے۔
Inshallah, whole of Sindh will become Srinagar Hwy!
Huge gatherings will be held in KHI, HYD, Umerkot, Nawabshah, Larkana, Sukkur, Shikarpur with live screening of #حقیقی_آزادی_مارچ
AdvertisementFreedom loving people of Sindh will become part of this soft revolution!#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/r2EFdP76bh
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 22, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں علی حیدر زیدی لکھتے ہیں کہ کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور میں مختلف مقامات پر تاریخی عوامی اجتماعات ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر حقیقی آزادی مارچ کی لائیو اسکریننگ ہوگی، مجھے یقین ہے سندھ کے باشعور شہری اس انقلاب کا حصہ بنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News