Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، احسن اقبال

Now Reading:

پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کے درمیان بد اعتمادی پیدا کر رہے ہیں، عمران خان کی سیاست پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ وار میں ٹارگٹ کنٹری کے اداروں کو کمزور کرنا ہوتا ہے، عمرا ن خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں، عمرا ن خان 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے، پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا، گوادر بندرگاہ کے لیے پروپوزلز تو آگئے لیکن فنڈز نہیں دیے گئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 2020 تک 9 صنعتی زونز تیارکرنے تھے ،ایک بھی نہیں ہوا، 460 ارب روپے کے منصوبوں کا 91 ارب سے کیا ہوسکتا ہے، کوئی ہمیں میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی نے عوام دشمن معاہدہ کیا، نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر