 
                                                                              سیشن کورٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 16 ملازمین کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے تمام ملازمین کی 25 مئی تک ضمانتیں منظورکرتے ہوئے ملازمین کو ضمانت کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
جج سیشن کورٹ نے قلعہ گجرسنگھ پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
ملزمان اکرم اللہ وغیرہ کے خلاف 16 اپریل کو مقدمہ درج ہوا تھا۔
دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی اجلاس میں پولیس مداخلت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مؤقف پیش کیا کہ مائی لارڈ ایک ایشو اوربھی تھا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پولیس مداخلت کررہی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ تو کل ہی عدالت نے نمٹا دیا تھا، عدالت نے مناسب حکم بھی جاری کر دیا تھا۔ عامرسعید راں ایڈووکیٹ کل چیف جسٹس کیمپ آفس آئے تھے ہم نے سن کر مناسب حکم جاری کردیا تھا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ میں اس لیے آیا ہوں کہ پولیس کو اسمبلی کے اجلاس میں مداخلت کا اختیارنہیں ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اظہر صاحب! آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، یہ معاملہ کل کا ہی ختم ہو چکا ہے۔
ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے کہا کہ جی جی! میرے علم میں ہے، میں چاہتا تھا اس مسلئے پربھی کوئی مناسب حکم آجاتا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ کل کا ہی نمٹایا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 