Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن میں مسافر کشتی میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Now Reading:

فلپائن میں مسافر کشتی میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

فلپائن میں ایک مسافر کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک   ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  فلپائن میں ایک فیری میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک، 23 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

مرکرافٹ 2 نامی مسافر کشتی میں پیر کی صبح اس وقت آگ لگی جب اس میں 134 افراد سوار تھے اور یہ  پولیلو جزیرے سے کوئزون صوبے کے مرکزی جزیرے لوزون کی جانب رواں دواں تھی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کموڈور آرمانڈو بالیلو نے بتایا کہ 120 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاپتہ سات افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Advertisement

کوسٹ گارڈ کے مطابق 186 افراد کی گنجائش والی کشتی کے حاثے میں فیری کے کپتان سمیت کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں کشتی سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا شروع کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر