Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا واقعی سرمد کھوسٹ ہالی وُڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ سے مشابہت رکھتے ہیں؟

Now Reading:

کیا واقعی سرمد کھوسٹ ہالی وُڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ سے مشابہت رکھتے ہیں؟

کہتے ہیں کہ دنیا میں ایک جیسی ملتی جلتی شکل کے سات لوگ ہوتے ہیں تاہم کچھ لوگوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی ایسا ہے۔

جیسا کہ ہدایت کار و اداکار سرمد سلطان کھوسٹ کو لگتا ہے کہ وہ ہالی ووڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ کی بائیوپک بناسکتے ہیں کیونکہ وہ اُن سے مشابہت رکھتے ہیں۔

سرمد سلطان کھوسٹ اس وقت اپنی بہت نئی فلم کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہوں نے اپنی فلم کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔

حال ہی میں سرمد کھوسٹ نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو دیئے انٹرویو کے دوران دلچسپ انداز میں ایک بین الاقوامی اداکار کے نام کا انکشاف کیا جو ان کی بائیوپک بنا سکتا ہے۔

سرمد کھوسٹ نے کہا کہ ’میں نے اپنے اوپر بائیوپک بنانے کے لیے کوئی خاص کام نہیں کیا، مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی بھی صورت میں وہاں جاؤں گا لیکن فرض کریں کہ کوئی اداکار ایسا کر سکتا ہے جو میری بائیوپک میں میرا کردار کرے تو وہ ہالی ووڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ ہوں گے۔‘

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے دوستوں سمیت بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ میں اداکار اینڈریو گارفیلڈ کی طرح دکھتا ہوں۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ میری مسکراہٹ ان کی مسکراہٹ جیسی ہے لگتا ہے۔‘

کیا واقعی سرمد اینڈریو سے مشابہت رکھتے ہیں آیئے ان دونوں کی چند تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر