
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے ہر کونے سے عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہو۔
زلفی بخاری نے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کی کال دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر کونے سے عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے میں رکاوٹیں آئیں تو اپنے علاقوں میں احتجاج کریں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اس پر امن احتجاج میں بھرپور شرکت کرے، امپورٹڈ حکومت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے گھبرانا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News