
ٹائیگر شروف اور مائیکل جیکسن کی طرح بہترین بریک ڈانس کرنے والا پاکستانی بچہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔
سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر اس بچے کے ڈانس اور ٹائیگر شروف کی اس بچے سے ملنے کی خواہش کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
تاہم اب اس بچے کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بریک ڈانسر سہیل سبحان کا کہنا ہے کہ ہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے۔
سبحان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا اور پھر اس نے ویڈیوز دیکھ دیکھ کر بریک ڈانس کرنا شروع کر دیا۔‘
یہ ویڈیو جب ٹائیگر شروف تک پہنچی تو انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیا۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’وہ اس بچے سے کسی دن ملاقات کریں گے۔‘
ٹائیگر شروف کے ردعمل کے بعد، اب بچے کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں بچے نے نجی ویب سائٹ کو دیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’وہ ٹائیگر شروف کے ملنے کی خواہش پر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ بھی اداکار سے ملنا چاہتے ہیں۔‘
سہیل سبحان نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی لوو یو ٹائیگر شروف۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News