Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے لیے نئے امریکی سفیر نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں

Now Reading:

پاکستان کے لیے نئے امریکی سفیر نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں
پاکستان کے لیے نئے امریکی سفیر نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں

پاکستان کے لیے متعین امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانی اورامریکی عوام کے درمیان تعلقات کوفروغ دینےکے لیے کام کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ بلوم پاک امریکہ تعلقات کو بہتربنانے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اورپاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اورمشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے وہ امریکی مشن پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کرآئے ہیں۔

امریکی سفارت خانے میں اپنی آمد کے موقع پرنئے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اس خوبصورت ملک کوجاننے اوریہاں کے لوگوں اورثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کے منتظرہیں۔

ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پروہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پرکام جاری رکھیں گے۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈونلڈ بلوم 4 سال بعد امریکی سفیرتعینات ہورہے ہیں، ستمبر2018 میں امریکا نے ناظم الامور پال جونزکواس عہدے پر تعینات کیا تھا۔ تاہم، پال جونزکی مدت مکمل ہونے کے بعد انجیلا ایگلربطورناظم الامورتعینات ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر