پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے میگا ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ڈرامے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے اس میگا پروڈکشن کی تیاریوں کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔
ہمایوں سعید نے ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم پروڈیوسر ڈاکٹر جنید شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ترکی کے ساتھ پاکستان کے اب تک کے سب سے اشتراک صلاح الدین ایوبی سے متعلق اس ڈرامہ پر انتہائی محنت اور مؤثر طریقے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے بتایا کہ پری پروڈکشن کا کام انتہائی پیشہ ورانہ اور تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے، اس لیے انشاء اللہ بہت جلد ناظرین یہ سیریز اپنی اسکرین پر دیکھیں گے۔
ہمایوں سعید کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں فنکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ وہ یہ ڈرامہ سیریز دیکھنے کے منتظر ہیں۔
گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ڈاکٹرکاشف انصاری، احمد فاروق اور ڈاکٹرجنید علی شاہ کی جانب سے ایک تاریخی ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب تاریخ عالم کے معروف فاتحین وحکمرانوں میں سے ایک صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی میگا ڈرامہ سیریز کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ تاریخی سیریز ترکی کے مشہور ہدایتکار ایمرے کوناک کی زیرِ نگرانی بنائی جائے گی جس میں مسلمانوں کی ثقافت ،خطے پر ان کی فتوحات اور حکمرانی پر مبنی دور کی عکس بندی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈرامہ کی کاسٹ بھی چند ماہ پہلے ہی فائنل کی جا چکی ہے جس کے مطابق اداکار عدنان جیلانی، فرحان علی آغا، عشنا شاہ اور عائشہ عمر سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
اس تاریخی ڈرامہ سیریز کا اعلان کسی حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کیا تھا جبکہ پروڈیوسرز میں امریکی ڈاکٹر کاشف انصاری اور کراچی کے ایک ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
