Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹرولا نے جون میں 200 میگاپکسل کیمرے کا اعلان کردیا

Now Reading:

موٹرولا نے جون میں 200 میگاپکسل کیمرے کا اعلان کردیا

ایک عرصے سے یہ  افواہیں گرم تھیں کہ موٹرولا جلد اپنا مرکزی اور مشہور فون لارہا ہے جس میں کیمرے اور ریزولوشن کو اہمیت دی جائے گی۔ اب اس کا اعلان ہوگیا ہے اور اگلے ماہ موٹرولا 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کررہا ہے۔

چینی کمپنی نے کہا ہے کہ نیا موٹوفون کیمرہ لیکن اب بھی اس کا آفیشل نام نہیں بتایا جارہا ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ شاید اس کا نام ’موٹرولا فرنٹیئر‘ ہوسکتا ہے۔

اس سے ایک ہفتے قبل موٹرولا نے اعلان کیا تھا کہ اس کے اگلے فلیگ شپ فون میں نئی اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون چپ سیٹ نصب ہوگی جو اسے مزید تیزرفتار بنائے گی۔

بعض تجزیہ نگاروں نے بتایا ہے کہ موٹرولا نے اس پر بہت محنت کی ہے اور فون سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس کے اسکرین کی لمبائی 6 اعشاریہ 67 انچ اور خمیدہ بتائی جارہی ہے۔ اویل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ریفریش ریٹ 144 ہرٹز رکھا گیا ہے۔

Advertisement

تاہم 200 میگاپکسل مرکزی (پرائمری) فون کے علاوہ اس میں مزید تین کیمرے بھی ہوں گے۔ جن میں سے ایک 50 میگاپکسل الٹراوائڈ سینسر اور 12 میگاپکسل کا ٹیلی فوٹو لینس اور سینسر بھی موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ چارجر 120 واٹ کا دیا جائے گا جو بہت تیزی سے فون چارج کرے گا جبکہ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہوگی۔ وائرلیس چارجنگ کے لیے فون کے اندر خصوصی کوائل نصب کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر