Advertisement
Advertisement
Advertisement

12ممالک کے 100 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق

Now Reading:

12ممالک کے 100 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق

برطانیہ میں نمودار ہونے کے بعد جلد کی پراسرار بیماری منکی پاکس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس ضمن میں اب تک 12 ممالک میں 92 مصدقہ اور 28 مشکوک کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ یورپ میں ریڈ الرٹ کے علاوہ پاکستان میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

            امریکا، آسٹریلیا، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن سمیت کئی ممالک نے منکی پاکس کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی اس رحجان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں کووڈ ایمرجنسی کے سربراہ ، ڈاکٹر اشیش جھا نے کہا ہے کہ اگر اگلے کچھ دنوں میں امریکا میں منکی پاکس کے مزید کیس ملتے ہیں تو یہ انوکھی بات نہ ہوگی۔ تاہم انہوں نے اسے سمجھنے اور ویکسین پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر اشیش نے بتایا کہ اپنی غیریقینی صورتحال کے باوجود یہ وبا کسی بھی طرح کووڈ کی طرح پھیلنے والی نہیں اور نہ ہی اتنی جان لیوا ہوسکتی ہے۔

تاہم زخم کے چپکاؤ، داد سے رِستے مائع، مریض کے سانس اور دیگر اندرونی مائعات ، مثلاً خون وغیرہ سے منکی پاکس کی بیماری پھیل سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اس کی ویکسین سازی پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردی، درد سر، اور پٹھوں میں اینٹھن شامل ہوسکتی ہے۔ س کے بعد لمفی نالیوں میں سوزش اس کی سب سے بڑی علامت قرار دی گئی ہے۔ یعنی لمف نوڈز میں سوجن کے بعد گلے کی اطراف میں گلٹیاں بن سکتی ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر