مملکتِ خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ایک بار پھر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں خاتون کو بیچ سڑک پر پول ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مبینہ طور پر اسلام آباد کے آئی ایٹ مرکز پر بنی اس ویڈیو کو دیکھ کر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس میں موجود خاتون وہی ہیں جو جن کی ویڈیو گزشتہ ہفتے بھی وائرل ہوئی تھی۔ لیکن اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موجود نہیں۔
Another girl doing pole dance in the middle of roads at E-11 signal, Islamabad. pic.twitter.com/0sHlyEcuTs
— Islamabad Updates (@IslamabadNewz) May 24, 2022
ٹویٹر پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ٹویپس اور ٹرولز کے تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔
جلالینز نامی ٹویٹر ہینڈل نے خاتون کے ڈانس مووز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/jalalians99/status/1529035954375340033?s=20&t=oxaipqAmzYlahQ6pREyBSA
جبکہ کچھ نے اسے لائیو انٹرٹینمنٹ قرار دیا۔
AdvertisementLive entertainment
— Kashef Siddiqui (@kashefsiddiqui) May 24, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسلام آباد سے ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کو سڑک پر نصب کھمبے کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو کو ایک شخص نے شوٹ کیا تھا، اور اسلام آباد پولیس کےہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے ضروری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
https://twitter.com/i/status/1526238824594034688
جواب میں پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو 3 دن پرانی ہے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون دماغی طور پر صحت مند نہیں تھیں۔
Dear citizen, As per initial enquiry, The above video is 3 days old and eye witnesses said that she wasn't of sound mind.
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 17, 2022
کچھ صارفین نے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ یہ نہ صرف لڑکی کے لیے بلکہ ‘ذہنی بیماری’ میں مبتلا افراد کے لیے بھی ناگوار تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
