دنیا کا ہر ملک بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن آج ہم بھی بجلی پیدا کرنے کے غیر معمولی طریقے بتائیں گے جس سے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی۔
پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے اور گاؤں میں بھی بجلی اکثر میسر نہیں ہوتی تو ایسے میں ہمارے بتائے ہوئے طریقوں کو اپنائیں۔
کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ڈائپر سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں کام کرنے والی ایک کمپنی نے ڈائپر کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے ایک ایسی مشین پیدا کی ہے جو ڈائپر سے بجلی پیدا کر سکتی ہے اور اس کا نام ایس ایف ڈی مشین ہے۔
اس مشین کے اندر استعمال ہونے والے ڈائپرز ڈال دیئے جاتے ہیں اور یہ ان ڈائپرز کو شیڈ کرتی ہے اور انہیں خشک کرکے صاف کر دیتی ہے پھر اس کے مواد سے فیول پیلیٹس بنائے جاتے ہیں جنہیں بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور طریقہ ہے جس سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، پیاز کو نچوڑ کر جو رس نکلتا ہے اسے میتھین گیس میں تبدیل کر کے بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل مختلف ممالک میں پہلے ہی کیا جا رہا ہے جبکہ کیلیفورنیا کی کم از کم ایک کمپنی تو لازمی اس تکنیک کو لاگو کر کے بجلی کے بلوں میں نصف ملین ڈالر سے زائد محفوظ کر رہی ہے۔

اسپیڈ ریمپس کار ٹرانسپورٹ کا بڑا ذریعہ ہے، جب گاڑی بریک لگا کر دوبارہ اسٹارٹ ہوتی ہے تو اس سے توانائی خارج ہوتی ہے ،اسے کائنیٹک روڈ ریمپ کہا جاتا ہے، یہ ایک اسپیڈ بریکر کی طرح ہوتا ہے جو گاڑیوں سے خارج ہونے والی اضافی توانائی کو اسٹور کر لیتا ہے اور بعد میں اس توانائی کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
