Advertisement
Advertisement
Advertisement

بخار ہو یا گیس کی تکلیف، صرف کالی مرچ کا استعمال کریں، طریقہ جانئیے

Now Reading:

بخار ہو یا گیس کی تکلیف، صرف کالی مرچ کا استعمال کریں، طریقہ جانئیے
کالی مرچ

صدیوں سے بطور مصالحہ استعمال کی جانے والی کالی مرچ کے بے شمار فوائد ہیں ، جو مختلف  بیماریوں  کے ساتھ  ساتھ  آپ  کی خوبصورتی اور صحت کے لئے  بھی حیرت  انگیز فوائد رکھتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کی 100 گرام مقدار میں 251 کیلوریز ، 5 فیصد فیٹ ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ،21 فیصد پوٹاشیم ، 100 فیصد ڈائیٹری فائبر ،10 فیصد پروٹین ، 10 فیصد وٹامن اے ، 44 فیصد کیلشیم ، 53 فیصد آئرن ، 15 فیصد وٹامن بی 6 ، 42 فیصد میگنیشیم اور 20 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے

فوائد

نظام انہضام کو بہتر بنائے:

کالی مرچ معدے کو متحرک کرکے ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ لحمیات اوردوسری غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے اوراگر غذا درست طریقے سے ہضم ہو گی تو آپ کبھی بھی قبض یا پیٹ کی دوسری بیماریوں کا شکار نہیں ہوں گے۔

Advertisement

رسولی اور کینسر کی روک تھام:

مشی گن کینسرریسرچ سنٹر کی تحقیقات کے مطابق کالی مرچ بریسٹ کینسرکو پیدا کرنے والے عوامل کو روکتی ہے اس کے علاوہ کالی مرچ اسکن اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاؤ روکنے میں مددگار سمجھتی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔

قوت بصارت میں اضافے کے لئے

کالی مرچ کو قوت بصارت میں اضافے کے لئے گھی اور شکر کے ساتھ کھلایا جاتا ہے۔ یہ حافظے اور اعصاب کو بھی تقویت بخشتی ہے۔

کالی مرچ ہمارے ملک میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہیں، کالی مرچ گرم مصالحے کا ایک لازمی جزہے یہ  ورم کو گھلاتی اوربلغم کی اصلاح کرتی ہے ۔

Advertisement

نزلہ کھانسی اور دمہ میں مفید:

کالی مرچ دمہ و کھانسی زکام اور بدہضمی میں نہایت مفید ہے کالی مرچ میں غذائی خصوصیات کے ساتھ ساتھ قدرت نے شفائی خصوصیات بھی رکھی ہیں۔

کھانسی دمہ سینے کے درد کے لئے نصف گرام کالی مرچ کا سفوف شہد کے ساتھ شامل کر کے چاٹنا مفید ہے ۔

 نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔

کالی مرچ  کھاؤ، موٹاپا بھگاؤ

اگرچہ کالی مرچ بھوک بڑھانے کے کام بھی آتی ہے، تاہم اس کے باوجود یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement

کالی مرچ کی بیرونی تہہ چربی والے خلیوں کو توڑنے کے لیے حرکت میں لاتی ہے جس سے بہتر طور پر چربی کو گھلانے کے لیے مسلسل توانائی فراہم ہوتی ہے۔

گیس کی تکلیف ختم کرے:

کالی مرچ معدے میں گیس بننے کے عمل کو بھی کم کر دیتی ہے۔

اگر آپ معدے میں گیس کی کثرت سے دوچار ہیں تو پھر اپنے کھانوں میں کالی مرچ کا اضافہ کر دیجیے۔

تقریباً تمام بادی کھانوں مثلاً کچی سبزیوں ٗ ککڑی ٗکھیرا وغیرہ میں اس استعمال کیا جاتا ہے۔

 کالی مرچ تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار

Advertisement

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق نکوٹین استعمال کرنے والے کالی مرچ کے تیل کی مہک کو سونگھتے ہیں تو تمباکو نوشی کے لیے ان کی خواہش میں کمی آتی ہے

احتیاط

 اس کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہوتا اس لیے کہ کالی مرچ کی زیادتی معدے اور آنتوں کے السر میں مبتلا کر سکتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر