
شہر کراچی میں نمائش چورنگی کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی شہر میں آج ہونے والے احتجاج سے نمٹنے کئ لئے نمائش چورنگی کو جانے والے تمام راستوں کو بلاک کردیا گیا ہے۔
خداداد کالونی سے نمائش جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے جبکہ کوریڈور تھری سے پیپلز چورنگی کی جانب جانے والی روڈ کو بھی ٹینکرز کی مدد سے بند کردیا گیا ہے۔
AdvertisementAll roads leading towards Numaish Chowrangi, M.A Jinnah Road is blocked.
Please Avoid.نمایش چورنگی، ایم اے جناح روڈ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند ہیں۔
برائے مہربانی اجتناب کریں۔#کراچی#Karachi #KhiAlerts #KhiTraffic Via @RohailRamzanAli pic.twitter.com/YHB0mpi7Bs— Karachi Traffic Updates (@KhiTraffic) May 25, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے صوبہ سندھ میں میں دفعہ 144 بھی نافذ کی تھی۔
اس سے قبل رہنماء پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کو لانگ مارچ کے سلسلے میں نمائش چورنگی پر پہنچنے کی دعوت دیتے ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ چئیرمن عمران خان کی کال پر کراچی کے عوام 25 مئی 3 بجے نمائش چورنگی پہنچیں، ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی دوپہر 3 بجے کراچی کے عوام کی آمد کے منتظر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News