
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے لانگ سے مارچ سے متعلق آنے والی خبروں پر دلچسپ تبصرہ دیتے ہوئے لکھا کہ آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔
آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد. ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات.
منقول— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 25, 2022
انہوں نے لکھا کہ ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے ہتھیار برآمد کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News